رہبر کی ضرورت۔۔۔۔! (میر افضل خان طوری)
کسی اندھیری رات میں انسان کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے انکے پاس دو ہی راستے بچتے ہیں۔ یاتو خود اپنی روشنی کا بندوبست کرکے اپنی منزل کا سفر اختیار کرے۔ بصورت دیگر کسی اور کی لگائی گئی روشنی میں اپنے منزل مقصود تک کا سفر طے کرنا شروع کردے۔ رہنما یا رہبر اسی شخصیت کا نام ہے جو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کرتا ہے۔ ایسی شخصیت جو کائنات کے راستوں کی طرف انسانوں کی رہنمائی کرتا ہو۔
رہبر کی سب سے بنیادی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ عوام کے دکھ اور درد کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر رہبر میں درد دل نہ ہو تو رہزن کہلایا جاتا ہے۔جو خود کسی سفر میں ہی نہ ہو اس شخص کو قافلے کے لٹ جانے کا کوئی ملال نہیں ہوتا۔ رہبر اس شخصیت کو کہتے ہیں جو منزل بہ منزل ساتھ دیتا رہتا ہو۔
جس طرح ہر لفظ کا ایک ظاہری وجود ہوتا ہے اور ایک معنوی وجود ہوتا ہے۔ اسی طرح ہر انسان کا ایک ظاہری وجود ہوتا ہے اور ایک باطنی وجود ہوتا ہے۔ ہر لفظ انسان کے باطن پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ رہبر کے الفاظ انسانوں کے نفوس کو عالم ظاہر سے عالم باطن پر متمکن کر دیتے ہیں۔ رہبر انسانوں کو اپنے باطن کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ رہبر کسی اقتدار کا بھوکا نہیں ہوتا۔ مگر پھر بھی وہ بہت بڑی سلطنت قائم کر دیتا ہے۔ ان کی سلطنت دنیاوی حدود و قیود کی پابند نہیں ہوتی۔ ان کی سلطنت کسی مادی دنیا پر قائم نہیں ہوتی۔انکی سلطنت کو دنیا کی کوئی طاقت میزائیل یا ایٹم بم سے تباہ نہیں کر سکتی۔ وہ اپنی سلطنت کو قائم و دائم رکھنے کیلئے کسی سپر پاور کے پاوں نہیں پکڑتا۔ انکی سلطنت ہمیشہ لا زوال ہوتی ہے کیونکہ وہ سلطنت انسانوں کے دلوں پر قائم کی جاتی ہے۔
جس طرح ہر لفظ کا اپنی معنی کے ساتھ ایک بنیادی تعلق ہوتا ہے اسی طرح ہر ظاہر کا اپنے باطن کے ساتھ خاص قسم کی وابستگی ہوتی ہے۔ جہان معنی میں سفر کرنے والے علامتوں کو سنگ میل سمجھتے ہیں۔ ہر علامت ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ کبھی کبھی بہت سی علامات رہبر بن جاتے ہیں۔
جہاں علامتیں مسخ کر دئے جاتے ہیں وہاں پر قافلے گمراہ ہوجاتے ہیں۔ رہبر اپنے کردار سے پہچانا جاتا ہے۔ کردار ہی شجر افکار انسانی کا پھل ہوتا ہے۔ جس درخت کا پھل میٹھا ہوتا ہے اسکی حسب و نسب کو دریافت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
نوٹ: کالم/ تحریر میں خیالات کالم نویس کے ہیں۔ ادارے اور اس کی پالیسی کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 694 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 606 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C