ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کا شکار خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، فرانسیسی پولیس
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کا شکار خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، فرانسیسی پولیس
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) پولیس کے مطابق پیرس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پولیس فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا اور دھمکی دی تھی کہ ’تم سب مر جاؤ گے‘۔
فرانسیسی پولیس نے آج منگل 31 اکتوبر کو پیرس کے ایک ٹرین اسٹیشن پر صبح کے مصروف اوقات میں ایک غیر مسلح خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 38 سالہ خاتون نے ‘اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی حفاظت کے خوف سے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مشرقی مضافاتی علاقے سے پیرس جانے والی ایک ٹرین کے مسافروں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دارالحکومت کے جنوبی کنارے پر واقع ببلیوتھیک فرانسوا متراں ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو ‘الگ تھلگ‘ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
پیرس کے دفتر استغاثہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون نے ‘پولیس کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کیا‘ اور ‘خود کو دھماکے سے اڑانے‘ کی دھمکی دی۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ اس کے بعد دو پولیس اہلکاروں نے خاتون پر آٹھ گولیاں چلائیں اور پیٹ میں لگنے والی گولیاں جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ایک پولیس افسر نے صرف ایک گولی چلائی تھی۔
پیرس پولیس کے سربراہ لوراں نونے کے مطابق پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون آر ای آر ٹرین میں سوار تھی اور اس نے مسافروں کو دھمکی دی تھی کہ ‘تم سب مرنے جا رہے ہو‘ اور اس نے ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے بھی لگائے تھے۔
پولیس سربراہ کے مطابق خاتون کو اس وقت گولیاں ماری گئیں، جب اس نے پولیس کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس وقت اس خاتون کو گولیاں ماری گئی اس وقت اس کے پاس کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔
پیرس کے دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو مختلف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک میں خاتون کے رویے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی جبکہ دوسری اس حوالے سے کی جائے گی کہ آیا پولیس کی جانب سے آتشیں اسلحے کا استعمال جائز تھا یا نہیں۔
فرانسیسی حکومت کے ترجمان اولیور ویراں نے بتایا کہ مسافروں کی جانب سے ریل آپریٹر ایس این سی ایف کو کم از کم تین کالیں موصول ہوئیں، جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو خطرناک سمجھتے ہوئے فائرنگ کی۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس افسران کے جسم پر موجود باڈی کیم کی فوٹیج سے اس واقعےکے حقائق کو درست طریقے سے جاننے میں مدد ملے گی۔
فرانسیسی حکومت کے ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون کو گشت کرنے والے فوجیوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پہلے بھی سزا سنائی گئی تھی اور یہ کہ اس خاتون کی ذہنی صحت کے بارے میں سوالات تھے۔
پولیس سے تعلق رکھنے والے دو الگ الگ ذرائع کے مطابق خاتون کو قبل ازیں بنیاد پرستی کے حوالے سے واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا، مگر اب یہ بات یقینی نہیں ہے کہ آیا اس کا نام اب بھی اس فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C