زمبابوے کی آزادی کے ہیرو اور سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کرگئے
👁️ 91 بار دیکھا گیا
زمبابوے کی آزادی کے ہیرو اور سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کرگئے
ہرارے (ڈیلی اردو) زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رابرٹ موگابے شدید علیل تھے اور اپریل سے سنگاپور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سن 1924 کو پیدا ہونے والے رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے ہیرو تصور کیے جاتے ہیں انہوں نے تقریباً تین دہائیوں تک زمبابوے پر حکومت کی اور انہیں نومبر 2017 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔
رابرٹ موگابے زمبابوے کی آزادی کے بعد ہونے والے پہلے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے اور 1980 میں زمبابوے کے وزیراعظم بنے جبکہ 1987 میں وزیراعظم آفس کو ختم کر کے انہوں نے ملک کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
رابرٹ موگابے کی حکومت کے ابتدائی سال سیاہ فاموں کیلئے صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے اچھے رہے تاہم ان کے متنازع لینڈ ریفارم پروگرام سے ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا جبکہ ان کی حکومت پر کرپشن کے بھی سنگین الزامات لگے۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے رابرٹ موگابے کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں زمبابوے کا بانی اور آزادی کی علامت قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C