سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کرلی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کرلی
پیرو (ویب ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پِیرو کے سابق صدر نے کرپشن کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 69 سالہ سابق صدر ایلن گارشیا نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش جب پولیس کی جانب سے سابق صدر کو گرفتار کرنے والی تھی۔
ایلن گارشیا کی سیاسی جماعت امریکن پاپولر ریولوشنری الائنس (اپارہ) پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے ’الن گارسیہ انتقال کرگئے، اپارہ کو لمبی عمر ملے‘۔
پیرو کی وزیر صحت ظلولیما تھومس نے کہا کہ آپریشن کے دوران انہیں تین مرتبہ ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔
پراسیکیوٹر آفس کے مطابق پولیس کے پاس سابق صدر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرنے کا وارنٹ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سابق صدر کو ان کی رہائش گاہ سے صبح 6 بج کر 30 منٹ گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔
پیرو کے موجودہ صدر مارٹن ویزکارہ نے ٹوئٹ پر ایلن گارشیا کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں عدالت کی جانب سے انہیں 18 ماہ کے لیے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم انہوں نے یوروگوائے کے سفارتخانے میں پناہ اختیار کرلی تھی۔
اسی دوران سابق صدر نے سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی لیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ایلن گارشیا نے اپنے اوپر لگنے والے تمام منی لانڈرنگ کے الزامات کو سیاسی قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C