سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/ وی او اے/اے پی) امریکہ کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں امریکہ میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹ پارٹی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرچکی ہے۔ ری پبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔
منگل کی شب فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق صدر نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ اس دوران اُن کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کی واپسی ابھی شروع ہو رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ 2016 میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی اُمیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دینے کے بعد امریکہ کے صدر بنے تھے جس کے بعد 2020 کے صدارتی انتخاب میں انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن سے شکست ہوئی تھی جو اس وقت امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔
ٹرمپ نے منگل کو اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ جب انہوں نے دفتر چھوڑا تھا تو ملک اپنے ”سنہری دور کے لیے تیار تھا۔ تاہم اب ہم ایک زوال کا شکار قوم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بائیڈن کا دور لاکھوں امریکیوں کے لیے مایوسی اور اضطراب کا سبب بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ امریکہ میں تارکینِ وطن کی آمد کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے ذمے دار بائیڈن ہیں۔
سابق صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ امریکی صدر ہوتے تو روسی صدر یوکرین پر حملہ نہ کرتے۔
ٹرمپ کے اعلان کے تھوڑی دیر بعد ہی صدر جوبائیڈن نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیش رو نے ایسی معاشی پالیسی بنائی جو امیروں، انتہاپسندوں کی حمایت کرتی تھی اور خواتین کے حقوق پر حملہ کرتی تھی۔
Donald Trump failed America. pic.twitter.com/fylyocYcse
— Joe Biden (@JoeBiden) November 16, 2022
صدر بائیڈن نے کہا کہ ”ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں ناکام ہوگئے۔”
خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو اختیارات کے ناجائز استعمال، کیپٹل ہل حملے میں ملوث ہونے، الیکشن فراڈ اور بطور صدر حساس معلومات کو ہینڈل کرنے میں لاپرواہی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ وہ عوامل ہیں جو اُن کے دوبارہ صدارتی اُمیدوار بننے کی راہ میں حائل ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن جو آئندہ اتوار کو 80 برس کے ہو رہے ہیں وہ بھی 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ابھی انہوں نے اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ادھر زیادہ تر جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ٹرمپ 2024 کی ری پبلکن صدارتی نامزدگی کے بڑے دعوے دار ہیں۔ تاہم وہ ایک متنازع شخصیت بنے ہوئے ہیں اور مبصرین کے مطابق وہ یقینی طور پر پارٹی کے لیے واحد امیدوار نہیں ہوں گے۔
کئی اہم ری پبلکن رہنما جن میں سابق نائب صدر مائیک پینس اور سابق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو بھی ری پبلکن صدارتی اُمیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C