سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوران تقریر اسپیکر پر برس پڑے
👁️ 47 بار دیکھا گیا
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوران تقریر اسپیکر پر برس پڑے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسد قیصر پر برس پڑے۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پروڈکشن آرڈر 4 دسمبر کو جاری ہوا تھا مگر جیل میں آج پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرا، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کا حق ہے کہ پارلیمنٹ آئیں، ہمیں پارلیمنٹ میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا، شاہد خاقان عباسی کا پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے جاری کیا تھا۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’اسپیکر صاحب جس طرح آپ ممبر ہیں اسی طرح میں بھی ممبر ہوں ہم صرف یہ بات کررہے ہیں 5 ارکان جیل میں ہیں، اسپیکر صاحب ، آپ پر دباؤ ہے تو بتادیں ، ہم ہاؤس میں نہیں آئیں گے‘۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں یہ ان کے حلقے کے عوام کا حق ہے،آج اسپیکر حلقے کے عوام کو حق سے محروم کررہا ہے، یہ کہتے ہوئے شاہد خاقان عباسی ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے‘۔
اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکرکو عمران خان کا خوف ہے اس لیے ہمیں آنے سے روکتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اپنے آقا کا حکم ہے اس لیے وہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ملک میں جمہوریت متاثر ہورہی ہے، اس ایوان کے کسٹوڈین اسپیکر ہیں لیکن انہيں پتا ہی نہيں ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کا کام ہے کہ وہ اسمبلی کے وقار کو محفوظ رکھیں اور یہ اسپیکرکا فرض ہے کہ وہ ہمیں اسمبلی میں آنے کی سہولت دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ہم پوچھیں گے کہ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں کرتے، ہمارا حق ہے کہ ہم یہاں عوام کی بات کرسکیں، جس طرح اسپیکر منتخب ہوئے اسی طرح ہم بھی منتخب ہوئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا پس منظر
واضح رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2018 کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ نیب کی حراست میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C