سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کی افواہیں دم توڑ گئیں
👁️ 72 بار دیکھا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈیل کی افواہیں دم توڑ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) نوازشریف سے ڈیل کی افواہیں دم توڑ گئیں، مریم نواز کی شرکت کے بغیر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق بات نہ کی جائے، نوازشریف نے شہباز شریف کو کرارا جواب دیدیا۔
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کے دوران مشکلات کو کم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔
اس موقع پر شہبازشریف نے ’’کچھ لو اور کچھ دو‘‘ کی پالیسی پر اپنے بھائی نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع نے آن لائن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ مریم نواز کی رہائی اور ان کی موجودگی کے بغیر وہ کسی قسم کی ڈیل یا رہائی سے متعلق بات نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کوشش ہے کہ وہ مریم نواز اور نوازشریف کو مشاورت کے ذریعے قائل کرکے جیلوں سے باہر لے آئیں اور کچھ عرصے کے لئے دیار غیر میں چلے جائیں جہاں نوازشریف کی صحت سے متعلق مکمل علاج کیا جاسکے اور حسن اور حسین نواز کی بھی پاکستان میں انٹری بحال کی جائے۔
اس حوالے سے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنانا پڑے گی ۔لیکن میاں نوازشریف مریم نواز کی غیر موجودگی میں کسی قسم کی اپنی رہائی سے متعلق نہیں سوچ رہے اور نہ کسی سے ڈیل کی بات کرنا چاہ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C