سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا: اسد قیصر
👁️ 66 بار دیکھا گیا
سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا: اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014 ء کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں 132 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم ہیروز ہمارے لیے پیغام چھوڑ کر گئے ہیں کہ دہشت گردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوں۔ اسپیکر نے کہا کہ پانچ سال بعد بھی سانحہ اے پی ایس ناقابل برداشت درد کی موجودگی ظاہر کرتا ہے، ہمیں اْن خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا، پوری قوم اْن غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انھوں نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کے ضیاع کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سانحہ آرمی پبلک سکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب پوری قوم دہشتگردی کہ خلاف متحد ہو گئی اور ہماری مسلح افواج نے قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجہ میں آج ملک سے کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فرموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے لیے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں اور اس کے سدباب کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C