سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کی تجویز پر مبینہ دہشت گرد ذیشان کے بھائی کی کڑی نگرانی
👁️ 77 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کی تجویز پر مبینہ دہشت گرد ذیشان کے بھائی کی کڑی نگرانی
لاہور (ویب ڈیسک) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے مبینہ دہشت گرد ذیشان جاوید کے بھائی، ڈولفن فورس کے اہلکار احتشام کو ’مشتبہ‘ قرار دیے جانے کے بعد ان پر نظر رکھنے کے لیے محکموں نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی اعجاز حسین شاہ کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے تجویز دی ہے کہ انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
فورتھ شیڈول ایسی فہرست ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت دہشت گردی یا فرقہ واریت کے الزامات کا سامنا کرنے والے افراد کو رکھا جاتا ہے۔
فورتھ شیڈول میں معتبر خفیہ معلومات کے بعد کسی بھی شخص کا نام وزارت داخلہ کی جانب سے شامل کیا جاتا ہے اور ایسے افراد پر سفر کرنے، خطاب کرنے اور کاروبار کرنے کی پابندی عائد ہوتی ہے۔
جے آئی ٹی نے ساہیوال سانحے میں قتل ہونے والے ذیشان جاوید کو ’دہشت گرد‘ قرار دینے کے بعد احتشام کے خلاف کارروائی کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیشان کے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے تعلقات تھے جن میں سے کئی کا نام ریڈ بک میں اشتہاری کے طور پر موجود تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ احتشام کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کے پیش نظر ’زیر نگرانی‘ رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ڈولفن اسکواڈ ہیڈکوارٹرز سے انہیں واپس بلالیا ہے اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے احتشام سے اس کی سرکاری 9 ایم ایم پستول، موٹر بائیک اور دیگر آلات لیتے ہوئے انہیں ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہیڈ کوارٹرز میں غیر مسلح تعینات کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں احتشام کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد اسے پیٹرولنگ کا کام دیا گیا تھا، اس کا آخری اسائنمنٹ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیٹرول کرنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ساہیوال سانحے کے بعد احتشام کو اپنے بھائی کا کیس لڑنے کے لیے 15 دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔
دریں اثنا ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے اور انہوں نے اپنی رپورٹ میں اس کی مشتبہ حرکات کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ سینئر کمانڈ کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ احتشام کو سرکاری اسلحہ فراہم نہ کیا جائے اور اسے ڈولفن اسکواڈ کے ہیڈکوارٹرز کی حدود میں ہی رکھا جائے۔
تاہم جے آئی ٹی رپورٹ کی تجویز کے مطابق ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے لیے کارروائی کا آغاز ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ احتشام کو جب ڈولفن فورس میں بھرتی کیا گیا تھا تو ان کا شہر یا اس کے باہر کسی پولیس تھانے میں کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں تھا، انہیں مزید احکامات ملنے تک جے آئی ٹی کی تحقیقات کے تحت زیر نگرانی رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C