سخت سردی کے باعث 29 شامی پناہ گزین بچے جاں بحق
👁️ 252 بار دیکھا گیا
سخت سردی کے باعث 29 شامی پناہ گزین بچے جاں بحق
لندن (ویب ڈیسک ) داعش کے کنٹرول میں موجود آخری علاقوں میں لڑائی سے بچ کر نقل مکانی کرنے والے افراد میں سے 29 بچے اور نومولود شدید سرد موسم کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں دير الزور کے دیہی علاقوں سے گزشتہ 2 ماہ کے عرصے میں نقل مکانی کرنے والے 23 ہزار افراد کو درپیش صورتحال پر سخت تشویش ہے اور ان کو میسر سہولیات انتہائی ابتر ہیں۔
اس سخت سردی میں متعدد افراد نے الھول تک پہنچنے کے لیے پیدل یا کھلے ٹرکوں میں کئی دن تک سفر کیا، جو پناہ گزینوں کا مرکزی کیمپ ہے اور وہاں بھی انہیں کئی راتیں خیموں، کمبلوں یا حرارت کے بغیر کھلے آسمان تلے گزارنی پڑیں۔
بیان میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ’ کیمپ میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، انتظامیہ کو لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر افراد داعش کے زیر اثر علاقوں میں انتہائی مخدوش حالت میں زندگی گزارنے کے باعث خوراک کی کمی اورتھکاوٹ کا شکار ہیں۔
گزشتہ 2 ماہ کے عرصے میں الھول کی آبادی 10 ہزار افراد سے بڑھ کر 33 ہزار افراد ہوگئی ہے، جہاں موجود پناہ گزین کیمپ میں گرمائش بھی میسر نہیں جبکہ بیت الخلا، صحت، خیموں اور نکاسی آب کی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
کیمپ میں آنے والے افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جو دیرالزور کے دیہی علاقوں سے وہاں پہنچے ہیں، ان علاقوں میں کرد اور مقامی عرب قبیلے امریکی اتحاد کی حمایت کے ساتھ داعش کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب الحسکۃ میں موجود کیمپ تک امداد کی رسائی بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیکیورٹی پابندیوں کے باعث متاثر ہے، کیمپ تک پہنچنے والے متعدد افراد کو سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے سیکیورٹی چیک کے باعث کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارنے پڑے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیمپ تک پہنچ کر اور سفر کے دوران گزشتہ آٹھ ہفتوں میں کم از کم 29 بچے اور نومولود جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں زیادہ تر اموات ہائیپوتھرمیا کی وجہ سے ہوئیں جس میں جسم کا درجہ حرارت انتہائی گر جاتا ہے۔
چناچہ ادارے الھول کیمپ میں صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے تنازع میں شامل تمام فریقین سے اپیل کی کہ الھول کیمپ میں انسانی جانوں کو بچانے کے امداد کی بہم فراہمی یقینی بنائی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C