سرحد پر ہلچل! پاکستانی حدود میں گھس کر بھارت نے رینجرز اہلکار کو اغوا کر لیا؟
👁️ 99 بار دیکھا گیا
سرحد پر ہلچل! پاکستانی حدود میں گھس کر بھارت نے رینجرز اہلکار کو اغوا کر لیا؟
واشنگٹن (ش ح ط) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 3 مئی کو راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں پاکستانی رینجرز کے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اہلکار مبینہ طور پر چولستان کے علاقے فورٹ عباس کے قریب خواجہ میر پوسٹ کے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہوا تھا۔
مبینہ طور پر پاکستانی اہلکار کی شناخت محمد عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے جیسلمیر سیکٹر میں گرفتار کیا گیا۔
بھارتی سیکیورٹی ادارے اس وقت مذکورہ اہلکار سے تفتیش کر رہے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ محمد عبد اللہ کو ضلع بہاولنگر کے علاقے ڈونگا بونگا میں سکھاں والا (ٹھٹھنوالی) چیک پوسٹ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین بی ایس ایف کی ایک یونٹ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہلکار کو پاکستانی علاقے سے حراست میں لیا، جسے اسلام آباد نے ایک سنگین سرحدی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم ان الزامات کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل پاکستان نے بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار پی کے سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں مبینہ غیرقانونی داخلے پر حراست میں لیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان فلیگ میٹنگز کے باوجود بھارت کا اہلکار تاحال واپس نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C