سرگودھا: جیالے نے شیخ رشید پر انڈوں کی بارش کردی
👁️ 88 بار دیکھا گیا
سرگودھا: جیالے نے شیخ رشید پر انڈوں کی بارش کردی
سرگودھا (نمائندہ ڈیلی اردو) سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے جیالے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر انڈوں کی بارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹرین میں سوار شیخ رشید احمد جب سرگودھا سٹیشن پہنچے تو ان کی بوگی پر انڈوں کی بارش کر دی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈے پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے شیخ رشید کو کوئی انڈا نہیں لگ سکا۔ ذرائع کے مطابق انڈے پھینکنے والے شخص کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ پی ایس ایف کا سینئر نائب صدر پنجاب ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی آصف علی زرداری پر تنقید سے ناخوش تھا۔
ملزم کی شناخت کامران نثار وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریلوے پولیس نے کامران نثار وڑائچ نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اسے رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈے مارنے والے شہری نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔
سٹیشن پر بدمزگی کی وجہ سے شیخ رشید احمد ٹرین سے باہر نہیں آئے اور سٹیشن کا معائنہ کیے بغیر واپس چلے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C