سرینگر: جموں کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن، بھارتی پولیس اہلکار زخمی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سرینگر: جموں کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن، بھارتی پولیس اہلکار زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی صوبے جموں کے بھِلاور قصبے کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔ جموں پولیس کے مطابق یہ کارروائی کالعدم جیش محمد گروہ سے تعلق رکھنے والے تین مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کے باعث شروع کی گئی۔
جموں کے انسپکٹر جنرل بھیم سین طُوطی نے بتایا کہ بدھ کی شب گھیرے میں لیے گئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
بھِلاور قصبہ جموں کے ہندو اکثریتی ضلع کٹھوعہ میں واقع ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے چند برسوں میں پیرپنجال کے ہمالیائی سلسلے کے جنگلاتی علاقوں میں پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، کشتواڑ، کٹھوعہ اور اُدھم پور میں متعدد مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں انڈین فورسز کے کئی افسر اور اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
انڈین فوج کے مطابق سنہ 2025 میں کشمیر میں مختلف فوجی آپریشنز میں تقریباً 46 عسکریت پسند مارے گئے، جن میں اکثریت کے تعلق پاکستان سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
یہ تازہ جھڑپ ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نئی دلی میں جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں فوج، نیم فوجی اداروں، پولیس اور خفیہ اداروں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔
جھڑپ کے بعد بھِلاور کے وسیع جنگلات کا محاصرہ کیا گیا ہے، جس میں فوج، نیم فوجی سی آر پی ایف اور پولیس کا سپیشل آپریشن گروپ شامل ہے۔ اس دوران پورے جموں صوبے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور اہم شاہراہوں پر مسافروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C