سرینگر: صحافیوں کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپے
👁️ 98 بار دیکھا گیا
سرینگر: صحافیوں کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپے
سری نگر (ڈیلی اردو/رائٹرز) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے نامعلوم آن لائن دھمکیوں کی تفتیش کے لیے کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں درجنوں صحافیوں نامعلوم آن لائن دھمکیاں دی گئی تھیں اور اس حوالے سے تفتیش کے لیے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
بھارتی پولیس نے الزام عائد کیا کہ لشکر طیبہ اور ریزسٹینس فرنٹ نے دھمکیاں دی ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کشمیر میں کئی صحافیوں کے خلاف نامعلوم افراد کی جانب سے آن لائن دھمکی آمیز پوسٹس کی گئی تھیں اور پولیس نے گزشتہ ہفتے ہی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن پوسٹس میں صحافیوں کو بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے تین، نئی دہلی اور بھارتی فوج کے تعاون سے چلنے والے میڈیا اداروں کو ’جھوٹا بیانیہ‘ پھیلانے پر دھمکیاں دی گئی تھیں۔
مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ اداروں سے منسلک 5 صحافیوں نے دھمکیوں کے بعد استعفیٰ دیا اور اس کے بعد دوسروں میں خوف پھیل گیا ہے۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی پولیس نے چھاپوں کے دوران مقامی صحافی سجاد احمد کریلیاری کو گرفتار کرلیا اور ان کا لیپ ٹاپ، کیمرا اور موبائل فون بھی قبضے میں لیا۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ معروف مصنف گوہر گیلانی سمیت کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق گوہر گیلانی اور سجاد احمد کریلیاری سمیت دیگر صحافیوں سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے موبائل بند جارہے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ صحافیوں کو ملنے والی حالیہ دھمکیوں کی تفتیش کے سلسلے میں سری نگر، اننت ناگ اور کلگام میں 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد انتہاپسندی کیسز میں گرفتار افراد کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C