سری لنکا میں مسلمان ووٹروں سے بھری 100 سے زائد بسوں پر فائرنگ
👁️ 102 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں مسلمان ووٹروں سے بھری 100 سے زائد بسوں پر فائرنگ
کولمبو (ڈیلی اردو/ویب ڈیسک) سری لنکا کے شمال مغربی علاقے میں صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے جانے والے مسلم ووٹروں کی 100 سے زائد بسوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ اس حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سری لنکن پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کے ساحلی قصبے پوتالام میں رہنے والے اقلیتی مسلم ووٹرز 100 سو سے زائد بسوں میں سوار ہو کر، ایک قافلے کی صورت میں ضلع منار کی طرف جارہے تھے، جہاں انہیں ووٹ ڈالنے تھے۔ شاہراہ پر مسلح افراد نے ٹائر جلا کر راستہ بند کیا ہوا تھا۔
Indian media / Local Police say an unidentified group hurled stones,opened fire on two buses carrying voters, in Mannar.
No official comment from @SriSlpmd yet.
Pic credit – @garikaalan #lka #Srilanka #PresPollSL #PresPoll2019 pic.twitter.com/NQ9h4CUbIi
— Arosha Fernando (@sandunarosha) November 16, 2019
جب بسوں کا قافلہ اس جگہ کے قریب پہنچا تو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو بسوں کو نقصان پہنچا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اس سال کے آغاز میں سری لنکا کے ایک مقامی، نام نہاد مسلم شدت پسند گروپ نے ایسٹر کی تقریبات پر حملے کیے تھے، جن کے بعد سے سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
According to #Mannar police,unknown persons opened fire at buses that transported Muslim people from Puttalam to Mannar for voting last night;earlier @PodujanaParty lodged complaint with Mannar Election Dept not to allow Muslim who resettled in Puttalam after forced displacement. pic.twitter.com/WvwbsLhU7D
— கரிகாலன் garikaalan (@garikaalan) November 16, 2019
پوتالام کے مسلمان ووٹر پہلے بھی سری لنکن حکومت سے یہ درخواست کرچکے ہیں کہ انہیں ووٹ ڈالنے کےلیے کئی کلومیٹر دور پولنگ اسٹیشنوں میں جانا پڑتا ہے جو ان کےلیے بہت مشکل اور جان جوکھم میں ڈالنے والا کام ہے۔ تاہم سری لنکن حکومت نے اس قصبے میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے صاف انکار کردیا۔
Turnout in Mannar – 29%
So far free and fair #PresidentialElection2019 in Mannar
But, #Muslim #IDPs are struggle to travel from #Puttlam IDP camps to #Mannar. #Government should take proper system to IDPs in future.
Meantime I cast my vote early in the morning pic.twitter.com/JjIQnGBtVl
— Mujeeb ur Rahman (@Mujeeb_UrRahman) November 16, 2019
ایک الیکشن کمیشن نے سری لنکن حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں کو پہلے سے اندازہ تھا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ ہوسکتا ہے لیکن ساری کارروائیاں حملہ ہوجانے کے بعد کی گئیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کےلیے آج سے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے، جس میں صدر میتھری پالاسری کی جگہ سنبھالنے کےلیے حزبِ اقتدار سے سجیتھ پریماداسا اور حزبِ اختلاف سے گوٹابایا راجاپاکسا میں مقابلہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C