سری لنکا کے 16 سابق فوجی روس یوکرین جنگ میں لڑتے ہوئے ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
سری لنکا کے 16 سابق فوجی روس یوکرین جنگ میں لڑتے ہوئے ہلاک
کولمبو (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا ہےکہ سری لنکا کے کم از کم 16 سابق فوجی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے نائب وزیر دفاع پرامیتھا تناکون نے بتایا کہ حکام نے اپنے شہریوں کی جنگ کے لیے بھرتی سے متعلق پچھلے ہفتے تحقیقات شروع کیں ہیں اور اب تک 288 ریٹائرڈ فوجیوں کی جنگ میں شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
انہوں نے کولمبو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ان میں سے 16 افراد کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔
تاہم نائب وزیر دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ سری لنکا سے جانے والے ریٹائرڈ فوجی جنگ میں کس ملک کی جانب سے لڑ رہے ہیں۔
لیکن حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز گامینی والبودان نے پیر کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ زیادہ تر لوگ روس کی طرف سے جنگ لڑنے کے لیے بھرتی ہوئے ہیں۔
نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ ان لوگوں کو بے وقوف بنا کر بھرتی کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ انہیں بہت پرکشش تنخواہیں دی جائیں گی اور ان سے جنگ لڑنے کی بجائے دوسرے کام لیے جائیں گے۔
پرامیتھا تناکون کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کے طور پر کی جا رہی ہے اور انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ بھرتی کرنے والوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔
دو سال پہلے یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ماسکو دنیا بھر سے مزید فوجی حاصل کرنے کوشش کر رہا ہے۔
سری لنکا کے ہمسایہ ممالک بھارت اور نیپال سے تعلق رکھنے والے کئی فوجی جنگ لڑنے کے لیے گزشتہ سال سے معاہدے کر رہے ہیں۔ ان دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے کرائے کے کئی فوجیوں کی جنگ کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سری لنکا کی حکومت بھی یوکرین کے باشندوں کی تلاش اور ان کی باحفاظت واپسی کے لیے یوکرین اور روس کی وزارت خارجہ دونوں سے بات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ ہماری روس اور یوکرین دونوں سے دوستی ہے۔دونوں ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ہم اپنے لوگوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے ان کی خارجہ وزارتوں سے بات کر رہے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے پچھلے ہفتے تحقیقات شروع ہونے کے بعد سے پولیس کے پاس دونوں ملکوں میں جانے والوں کے رشتے داروں کی جانب سے شکایات درج ہونی شروع ہو گئیں ہیں۔
سری لنکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ میں شرکت کے لیے روس یا یوکرین جانے سے باز رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C