بھارت: سری نگر میں فوجی کانوائے پر حملہ، 2 صحافیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 164 بار دیکھا گیا
بھارت: سری نگر میں فوجی کانوائے پر حملہ، 2 صحافیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
سری نگر(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے شمالی ضلع بارہ مولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مقامی صحافی اور دو فوجیوں سمیت چارافراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات شام دیر گئے گلمرگ میں ایل او سی کے نزدیک بوٹہ پتھری علاقے میں تاک میں بیٹھے دہشتگردوں نے فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کرحملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار اور دو
صحافی شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ چل بسے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہوئے تین فوجی جوانوں کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کے اردگرد علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ، اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق تو کی تاہم جانی نقصان کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔
علاوہ ازیں گلمرگ میں ایل او سی کے نزدیک ہوئے حملے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
گگن گیر حملے کے بعد آج صبح ترال میں بھی ایک غیر مقامی مزدور پر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اور شام دیر گئے گلمرگ میں فوجی کانوائی پر حملے کے بعد وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائز ہ لیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C