سعودی عدالت نے جمال خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کردیا: ترکی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
سعودی عدالت نے جمال خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کردیا: ترکی
انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی نے سعودی عرب کی ایک عدالت کی طرف سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی پاداش میں سزائے موت دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کردیا اور نام نہاد ٹرائل کے ذریعے نامعلوم افراد کو سزائیں دے کر مجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو انقرہ میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں جانے کے بعد سعودی عرب سے آئے جلادوں نے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے اس کی لاش غائب کردی تھی۔
سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے اس میں ملوث 11 افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں سعودی عرب کی سرکاری عدالت نے پانچ افراد کو خاشقجی قتل کیس میں قصور وار قرار دے کرانہیں سزائے موت دینے کی سفارش کی تھی۔
ترکی کے ایوان صدر کے ترجمان فرخر الدین الطون نے ایک بیان میں سعودی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عدالت خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کرنے کے بعد فرضی ناموں کا ٹرائل کرکے دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عدالت نے نام نہاد مجرموں فرضی ٹرائل کے ذریعے مقدمہ چلانے کا اعلان کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ جن عہدیداروں نے خاشقجی کے قتل کے لیے جلادوں کی ٹیم استنبول بھیجی تھی انہیں تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ان مجرموں نے خاشقجی کی لاش تک غائب کردی تھی۔
الطون کا مزید کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کے اصل قاتلوں کو بری کردیا گیا اور وہ کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں جب کہ ایک بے گناہ صحافی کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو بچا کر دنیا کو دھوکہ دینے کی بھونڈی کوشش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے 23 دسمبر کو تین سینیر عہدیداروں کو خاشقجی کے قتل میں بری کرتے ہوئے پانچ کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔ تاہم ان مجرموں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C