سعودی عرب: ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی مغربی علاقے میں واقع ابھا کے ہوائی اڈے کو آج بروز منگل بارودی مواد سے لدے ہوئے ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے اور ایک سویلین ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا۔
سعودی عرب کی سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ابھا ایئر پورٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پہلے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں برسرپیکار عسکری اتحاد کی جانب سے اس حملے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ تاہم یہ کہا گیا کہ اس مسلح ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
ادھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر کم از کم دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا تھا جس میں طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور مسافر بھی زخمی حالت میں نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1432718390230147073?s=19
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C