سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال
ریاض (ڈیلی اردو) کینیڈا اور سعودی عرب نےطویل عرصے سے معطل سفارتی تعلقات مکمل بحال کرنے کے ساتھ ہی نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سےعلیحدہ علیحدہ بیان جاری کیا گیا کْہ اس قدام سے 2018 کے تنازعات کا خاتمہ ہوا ہے جن سے ماضی میں دوطرفہ تجارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان بات چیت کے بعد ہی سفارتی محاذ پر تبدیلی آئی اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کینیڈا نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ گذشتہ برس نومبر میں بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) فورم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا نے سعودی عرب کے لیے نیا سفیر جین فلپ لینٹاؤ کو مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیا گیا تھا توسعودی صحافی کے قتل کی کینیڈا اور تمام مغربی ممالک نے مذمت کی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان میں تنازع اس وقت ہوا جب ریاض میں کینیڈین سفارتخانے نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ میں سعودی عرب میں حراست میں لی گئی حقوق نسواں کی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں ردعمل میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر کینیڈا سے نئی تجارت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C