سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، سعودی عرب ایران کو مشکل صورت حال میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، ایران پڑوسی ملک ہے، ہم ایران میں ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات ہوں اور ہم نہیں چاہتےکہ ایران مشکل میں ہو۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیں مسائل ہیں، جن میں ایٹمی پروگرام، میزائل پروگرام اور خطے کے ممالک میں باغی ملیشاؤں کی سرپرستی شامل ہے۔
یمن سے متعلق سوال کے جواب پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کے خلاف حوثیوں کی بغاوت غیر قانونی ہے،حوثیوں کو سعودی عرب کا جنگ بندی معاہدہ قبول کرنا چاہیے،سعودی عرب حوثیوں کی اقتصادی مدد کے ساتھ جو وہ چاہیں گے اسے پورا کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہےکہ ایران کے حوثیوں سے مضبوط تعلقعات ہیں لیکن حوثی بھی عرب اور یمنی ہیں، ہماری خواہش ہےکہ حوثی یمن میں بہتر طریقے سے رہیں اور اپنے ملک کے مفاد کو اہمیت دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C