سعودی عرب رمضان کے وسط تک 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دےگا: وزیر مملکت علی محمد خان
👁️ 140 بار دیکھا گیا
سعودی عرب رمضان کے وسط تک 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دےگا: وزیر مملکت علی محمد خان
اسلام آباد (محمد احسان) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے خوشخبری سنائی ہے کہ سعودی عرب رمضان کے وسط میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دے گا، جبکہ ایران نے بھی 134 قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ممبران اسمبلی عالیہ کامران، شاہدہ اختر علی، آفرین خان، صلاح الدین ایوبی کے بیرون ملک جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا، جس پر وزیر مملکت پارلیمانی علی محمد خان نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ اور سمندر پار پاکستانیز وزارت نےایک میکانزم بنایا ہے قیدیوں کی رہائی کے لیے کام ہورہا ہے، ابھی وزیر اعظم نے ایران کا دورہ کیا ہے وہاں کے سربراہ سے قیدیوں کے حوالے سے بھی بات کی ہے ایران نے معمولی نوعیت کے جرائم میں قید 134 پاکستانیوں کی رہائی کاعندیہ دیا ہے اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی قیدیوں کی رہائی کی بات کی تھی رمضان کے وسط تک 2017 قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ یہ وہ قیدی ہونگے جو معمولی نوعیت کے جرائم میں قید تھے۔
سعودی عرب میں 73 فیصد پاکستانی سنگین جرائم اور 27 فیصد معمولی نوعیت کے جرائم میں قید ہیں جبکہ یو اے ای میں 51 فیصد پاکستانی سنگین جرائم میںمبتلا ہیں، خطرناک جرائم کے مقابلہ میں معمولی نوعیت کے جرائم کی تعداد کم ہے او پی ایف کی ویب سائٹ پر ایک ویب پورٹل اور کال سرزمین کی بھی سہولت دی گئی ہے جہاں سے مزید انفارمیشن بھی لی جاسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C