حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے شہر جدہ اور مکہ پر بیلسٹک میزائل حملے
👁️ 174 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے شہر جدہ اور مکہ پر بیلسٹک میزائل حملے
جدہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے سعودی کے اہم شہر جدہ پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق آج صبح یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے جدہ اور مکہ جو کہ اہم تجارتی مرکز ہے کی جانب بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ تاہم سعودی رائل افواج نے دو بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر کے ناکام بنا دیا۔
This is the second suspected Houthi missile strike against Saudi Arabia within 12 hours.
– First strike at Taif.
– Second at Jeddah.Both close to Mecca. Both successfully intercepted by Saudi air defenses. https://t.co/M18WOWXz4C
— FJ (@Natsecjeff) May 20, 2019
سعودی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع سے کی جانب سے بتایا کیا ہے کہ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل جدہ اور مکہ کی فضائی حدود میں مار گرایا۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے کے جواب میں سعودی افواج نے بھی یمن میں حوثی باغیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے، جس کے باعث متعدد حوثیوں ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کو سعودی اتحادی افواج کی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث حوثی باغی انہیں بھی نشانہ بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے جب حوثیوں نے جدہ کے بین الاقوامی شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کو متعدد بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
حوثیوں نے چند روز قبل سعودی آئل فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ سرحدی علاقوں میں حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے میزائل حملوں کی دوران متعدد سعودی فورسز اور عام لوگوں کی اموات بھی ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری خانہ جنگی کے معاملے پر ہمیشہ ایران کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ سعودی حکام کے خیال میں حوثی باغیوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ ایرانی حکومت کے ایماءپر ہی سعودی عرب کو میزائل حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔
گزشتہ دو تین سالوں کے دوران حوثی ملیشیا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ سعودی افواج کی جانب سے بھی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا تاہم 2 میزائل کا ملبہ گرنے سے بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد کی جانب سے گذشتہ ماہ ہی یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C