سعودی عرب میں غداری کے الزام میں تین فوجیوں کو پھانسی دیدی گئی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں غداری کے الزام میں تین فوجیوں کو پھانسی دیدی گئی
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں سنگین غداری اور دشمن سے دوستی کے جرم میں 3 فوجی اہلکاروں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے ‘سنگین غداری’ اور ‘دشمن سے تعاون’ پر ہفتے کے روز 3 فوجیوں کو پھانسی دے دی۔
تینوں فوجی اہلکاروں کو فوجی عدالت نے منصفانہ مقدمے کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔
سزائے موت کے فیصلے میں واضح نہیں کہ ان اہلکاروں کو کس دشمن ملک سے تعاون پر سزا دی گئی تاہم فوجی اہلکاروں محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہیم بن علی حازمی کو یمن کی سرحد سے ملحقہ جنوبی صوبے میں سزائے موت دیدی گئی۔
سعودی عرب میں سزائے موت پر درآمد عوامی مقام پر سر قلم کرکے یا ملزم کے سر پر براہ راست گولی مار کر کیا جاتا ہے۔ فوجی اہلکاروں کو سزائے موت کس طرح دی گئی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق سعودی عرب نے 2020 میں 27 افراد کو پھانسی دی جو کئی سالوں بعد ایک سال میں دی گئی پھانسیوں کی سب سے کم تعداد ہے تاہم اس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد کی گئی بندشوں کو قرار دیا گیا۔
گزشتہ سال 185 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C