سعودی کابینہ کا اجلاس: پاکستان سے تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی کابینہ کا اجلاس: پاکستان سے تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس قصر الیمامہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات اور اس کے نتائج پر بات کی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شاہ سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے جدو جہد ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے عالمی سطح پر ہونے والی ہرکوشش کی حمایت کرے گا۔
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے مملکت کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی انہیں سعودی عرب کی طرف سے ہرممکن حمایت اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سنہ 1967 کی سرحدوں کے اندر فلسطینی مملکت کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھے گا۔
فلسطینی صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے علاوہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔
سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مشترکہ اقتصادی کمیٹی اور سعودیہ، فلسطین بزنس کونسل کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران حال ہی میں مسقط کی میزبانی میں خلیج تعاون کونسل کے وزرا خارجہ اجلاس میں سعودی عرب کی دو تیل تنصیبات پرہونے والے حملوں کی مذمت کا بھی حوالہ دیا گیا۔
اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والی خلیجی سلامتی و دفاع کانفرنس اور اس میں عالمی عسکری قیادت کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ کانفرنس دو روز قبل الریاض میں ہوئی تھی جس میں عرب ممالک، مسلمان اور سعودی عرب کے دوست ممالک کے فوجی سربرہان بالخصوص، مصر، اردن ، پاکستان، برطانیہ، امریکا، فرانس، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ اور یونان کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی موجودہ صورت حال، علاقائی مسائل پر غور کے ساتھ اور اسرائیل کی طرف سے جوہری عدم پھیلائو معاہدے میں شمولیت سے مسلسل انکار کی مذمت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C