سلامتی کونسل شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ہنگامی اجلاس بلائے، ایران
👁️ 62 بار دیکھا گیا
سلامتی کونسل شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ہنگامی اجلاس بلائے، ایران
تہران + تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے) ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فضائی حملے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے کی تباہی پر بحث کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ پیر کے روز ہونے والے اس حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سینئر فوجی مشیر بھی شامل تھے۔
پیر کے روز اپنے ایک خط میں، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر زہرہ ارشادی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ “اس سنگین خلاف ورزی” پر بحث کرے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکے جس سے سفارتی مشنز کو خطرہ لاحق ہو۔
How can the world stop this rogue regime that blatantly disregards the Security Council resolution for a ceasefire and international law? It is imperative to adopt a Chapter VII resolution to curb this aggressor regime, which has been jeopardizing international peace and law. pic.twitter.com/VthXjTEsXf
— Permanent Mission of I.R.Iran to UN, NY (@Iran_UN) April 2, 2024
خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے قابل مذمت فعل کے دور رس بین الاقوامی مضمرات کو سامنے رکھتے ہوئے، جس سے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا مل سکتا ہے اور جو ممکنہ طور پر مزید تنازعات کو بھڑکا سکتا ہے جس میں دیگر اقوام شامل ہیں، ایران، سلامتی کونسل پر زور دیتا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے اس بلاجواز مجرمانہ فعل اور دہشت گردانہ اقدام کی شدید ترین مذمت کرے۔
اسرائیل نے اس حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اس بارے میں انکار کیا ہے کہ امریکہ کو اس حملے کا پہلے سے علم تھا۔
ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ کا اس حملے میں کوئی عمل دخل نہیں ہے اور ہمیں حملے سے پہلے اس کا علم نہیں تھا۔
ایرانی سفیر حسین اکبری نے اس حملے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
اکبری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس حملے کا اسی شدت اور قوت سے بدلہ لیا جائے گا۔
اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام کی حکومت کے کنٹرول کے علاقوں میں اہداف پر کئی سو حملے کیے ہیں۔ لیکن غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً چھ ماہ قبل شروع ہونے والی جنگ اور لبنان اسرائیل سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کے سلسلے کے بعد سے اس تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دسمبر میں دمشق کے ایک محلے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شام میں ایرانی نیم فوجی عسکری گروپ پاسداران انقلاب کے دیرینہ مشیر سید رضی موسوی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک اور واقعہ میں جنوری میں دمشق میں ایک عمارت پر اسی طرح کے ایک حملے میں کم از کم پانچ ایرانی مشیر مارے گئے تھے۔
گزشتہ ہفتے عراقی سرحد کے قریب اسٹریٹجک اہمیت کے مشرقی شام کے صوبے دیر الزور پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں ایک ایرانی مشیر مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C