سلمان رشدی پر حملہ: امریکی شہری ہادی ماتر کو 25 سال قید کی سزا
👁️ 139 بار دیکھا گیا
سلمان رشدی پر حملہ: امریکی شہری ہادی ماتر کو 25 سال قید کی سزا
نیو یارک (ڈیلی اردو)برطانوی مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی شہری ہادی ماتر کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ حملہ اگست 2022 میں اُس وقت پیش آیا جب رشدی ایک ادبی تقریب میں سامعین سے خطاب کر رہے تھے۔
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ہادی ماتر پر اقدام قتل اور سنگین حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے رواں برس کے آغاز میں عدالت نے ثابت شدہ قرار دیا۔
حملے کے دوران سلمان رشدی کی آنکھ ضائع ہو گئی تھی جبکہ ان کے جگر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ ان کے متنازع ناول “شیطانی آیات” کی اشاعت کے تقریباً 35 برس بعد پیش آیا، جس نے ماضی میں شدید عالمی ردعمل کو جنم دیا تھا۔
مذکورہ کتاب کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، جبکہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کے خلاف قتل کا فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔
عدالتی کارروائی کے دوران ہادی ماتر نے سزا سنائے جانے سے پہلے اظہارِ رائے کی آزادی کے موضوع پر اپنا مؤقف پیش کیا اور سلمان رشدی کو “منافق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کو “دھمکانے” کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ ہادی ماتر پر رشدی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہینری ریس پر بھی حملے کا الزام تھا، جس پر پہلے ہی اسے 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ استغاثہ کے مطابق دونوں سزائیں بیک وقت پوری کی جائیں گی۔
سزا کے اعلان کے وقت سلمان رشدی عدالت میں موجود نہیں تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C