سندھ: رواں سال تھر میں غذائی قلت سے 820 بچے جان کی بازی ہارے
👁️ 119 بار دیکھا گیا
سندھ: رواں سال تھر میں غذائی قلت سے 820 بچے جان کی بازی ہارے
مٹھی (ڈیلی اردو) سندھ کے صحرائی ضلع تھر میں غذائی قلت، پانی کی کمی اور صحت کی ناقص صورتحال کی وجہ سے رواں سال 820 بچے جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوﺅں کے باوجود صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جا سکا، 2109 میں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں 820 بچے جاں بحق ہوئے۔
صوبہ سندھ کے صحرائے تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 2019 کے دوران 820 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جنوری میں 69 بچے جاں بحق ہوئے، فروری میں 61، مارچ میں 70، اپریل میں 76، مئی میں 73، جون میں 66، جولائی میں 72، اگست میں 63، ستمبر میں 69، اکتوبر میں 84، نومبر میں61 اور دسمبر میں تاحال 57 بچے غذائیت کی کمی و دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 398، 2016 میں 479، 2017 میں 450 اور 2018 میں 634 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
حکومت کی جانب سے صحت کی سہولتوں کے حوالے سے تھر کو ماڈل ضلع بنانے کے اعلانات کیے جاتے رہے ہیں مگر سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی اموات میں دن بدن اضافہ حکومتی دعووں کی نفی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4822 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3563 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C