سندھ: شکارپور میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، سات مسافر زخمی
👁️ 244 بار دیکھا گیا
سندھ: شکارپور میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، سات مسافر زخمی
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں دھماکے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئیں اس حادثے میں کم از کم سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ جب سلطان کوٹ کے قریب پہنچی تو دھماکے کی وجہ سے اس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔
جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے اس حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل ابڑو کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر اے آئی ڈی کی مدد سے حملہ کیا گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے ابتدائی طور پر سات مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جنھیں فوری طور پر شکارپور کی قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح ضلع شکارپور کے علاقے کوٹ سلطان کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انھوں نے کمشنر لاڑکانہ کو ہدایت دی ہے کہ زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت سامان اٹھا کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔ تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر کو شکار پور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور جیکب آباد میں اس سے قبل بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران دو بار نشانہ بنایا جا چُکا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C