سندھ: گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج دم توڑ گئے
👁️ 149 بار دیکھا گیا
سندھ: گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصراللہ گڈانی دوران علاج دم توڑ گئے
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں 3 روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کے مطابق صحافی نصراللہ گڈانی پر گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی کی میت آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردی گئی ہے، جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
میرپور ماتھیلو میں صحافی کے ورثا اور صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مظاہرین نے حکومت سے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے صحافی کی زندگی بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے بھی مقتول کےاہل خانہ اور صحافی برادری سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 10 دنوں میں تین صحافی ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہوئے۔ 14 مئی کو پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال جبکہ 20 مئی کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں صحافی کامران داوڑ ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3440 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C