سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
👁️ 159 بار دیکھا گیا
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے لاپتا افرادکی بازیابی کے لئے بڑا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ لاپتا افراد مطلوب ہیں یا از خود غائب ہوئے انہیں تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے ملک کی جیلوں، حراستی مراکز اور تمام اداروں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے گمشدہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کرنے کا حکم دیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر کو بھی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہدایات جاری کرتےہوئے کہ لاپتا افراد کے معاملے پر جو بھی کارروائی کی جارہی ہے روزانہ کی بنیاد پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ گمشدہ شہریوں کی تصویریں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر شائع کی جائیں،
جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کچھ لاپتا شہری از خود روپوش ہوگئے ہیں، بعض افراد کا تعلق لیاری گینگ وار اور ذاتی دشمنی کی بنیاد پر بھی غائب ہیں، جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ترجیحی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ جن لاپتا افراد کی جبری گمشدگی ثابت ہوئی ہے انہیں سندھ حکومت نے معاوضہ بھی دیا ہے،
جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کا آگاہ کیا کہ رپورٹس میں 2019 میں تسلیم کیا گیا تھا جبری گمشدگی ہے، اگر جبری گمشدگی ہے تو گمشدہ شہری کس کے پاس ہے؟ یہ تو بتایا جائے۔
اس دوران دیگر گمشدہ افراد کے اہل خانہ کمرہ عدالت میں زاروقطار روتے رہے۔
درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ شہری کے دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا اب کہا جارہا ہے اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔
لاپتا شہری کے بھائی نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے 8 برسوں میں جو حکم نامے میں جاری کیے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3454 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C