سنٹرل کرم : ممکنہ سکیورٹی آپریشن، 31 دیہات سے آبادی کے انخلا کا خدشہ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم : ممکنہ سکیورٹی آپریشن، 31 دیہات سے آبادی کے انخلا کا خدشہ
کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں پاڑہ چمکنی کے سرحدی اور دشوار گزار علاقے میں مبینہ دہشتگرد عناصر کے خلاف ممکنہ سکیورٹی آپریشن کی اطلاعات کے بعد 31 دیہات کے مکینوں کے ممکنہ انخلا کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے باعث ہزاروں خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاڑہ چمکنی پاک افغان سرحد کے قریب واقع پہاڑی علاقہ ہے، جہاں دشوار جغرافیائی صورتحال کے باعث بعض مقامات پر سرحدی باڑ بھی موجود نہیں۔ ممکنہ سکیورٹی آپریشن کی اطلاعات کے بعد مقامی آبادی کی جانب سے جرگہ منعقد کیا گیا اور امن مارچ بھی کیا گیا۔ جرگے کے شرکا نے ممکنہ انخلا کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے اور کسی بھی فیصلے سے قبل مقامی آبادی، عمائدین اور مشران کو اعتماد میں لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سکیورٹی آپریشن علاقے میں مبینہ دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے پیش نظر زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی آپریشن یا آبادی کے انخلا سے قبل شہریوں کے تحفظ اور بنیادی ضروریات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہزاروں خاندانوں کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C