سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کیے جانے کیخلاف مظاہرے، کئی گاڑیاں نذر آتش، متعدد گرفتار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
سوئیڈن میں قرآن نذرِ آتش کیے جانے کیخلاف مظاہرے، کئی گاڑیاں نذر آتش، متعدد گرفتار
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو/بی بی سی) سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامل افراد کی جانب سے قرآن جلائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
جنوبی شہر مالمو میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ دکانوں کے سامنے کے حصوں کو نقصان پہنچایا گیا تاہم اب صورتحال قابو میں آ چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
اس سے قبل جمعے کو پولیس نے انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسمس پلودن کو قرآن نذرِ آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔
تاہم ان کے حامیوں نے اس پابندی کی پرواہ کیے بغیر اس اجتماع میں شریک ہوئے اور قرآن کو نذرِ آتش کر دیا۔
سوئیڈش پولیس نے پلودن کو سرحد سے یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ ان پر ملک میں داخلے کی دو سالہ پابندی عائد ہے۔
ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سٹریم کرس (سخت گیر) کے سربراہ پلودن کو رواں سال کے اوائل میں متعدد جرائم بشمول نسل پرستی کی وجہ سے ایک ماہ قید میں رکھا گیا تھا۔
انھیں اپنی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسلام مخالف ویڈیوز شائع کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C