سوشل میڈیا پر چند صحافیوں کو کون نشانہ بنا رہا ہے؟ تفصیالت سامنے آگئیں
👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوشل میڈیا پر چند صحافیوں کو کون نشانہ بنا رہا ہے؟ تفصیالت سامنے آگئیں
کراچی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا نے جہاں صارفین کو آزادی اظہار رائے دی ، وہیں کئی لوگوں کے لیے اپنے آپ کو بچانہ بھی مشکل ہوگیا اور گزشتہ دنوں بھی نازیبا القابات اور ایڈیٹڈ تصاویر کی مد د سے صحافی ماروی سرمد، مبشرزیدی اور عمر چیمہ کو نشانہ بنا یا گیا ، ٹیگز اور ٹرینڈز کا سلسلہ بھی چلتا رہا جس پر صارفین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹرینڈز کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ ماروی سرمد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران صرف 2 گھنٹے کی مختصر مدت میں 11 ہزار ٹوئٹس کی گئیں، جمعہ کو مزید 7 صحافیوں کو بدسلوکی اور ہتک آمیز مواد کا سامنا کرنا پڑا جس میں سلیم صافی، ارشد وحید چوہدری اور فخردرانی شامل ہیں جن پر اپوزیشن جماعتوں سے رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ارشد وحید چوہدری پر کسی نامعلوم شخص نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پہلے سے طے کردہ سوال پوچھنے کا الزام لگایا جس کے بعد ان پر تنقید کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’اس رجحان سے ٹرینڈز چلانے والوں کی تکلیف کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے‘۔
ڈان کی رپورٹ میں سوشل میڈیا پر تحقیق کرنے والے سعید رضوان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹوئٹر صارفین نے ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے ان ہیش ٹیگز کو مقبول کیا گیا جس کی وضاحت کے لیے انہوں نے مختلف گرافک تصاویر بھی فراہم کیں، تصاویر میں 4 مرکزی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو مشتبہ اکاؤنٹس کے ایک گروہ سے منسلک تھے۔
دوسری طرف ٹوئٹر کے قواعد و ضوابط کے مطابق یہ پلیٹ فارم کسی فرد یا گروہ کو نشانہ بنانے یا ہراساں کرنے کے رویے کی اجازت نہیں دیتا لیکن اس کے باجود ٹوئٹر پر بدسلوکی کے ان ٹرینڈز کے فروغ پر صحافیوں اور اور پالیسی پر کام کرنے والے افراد نے تنقیدی آواز اٹھانے والوں کے خلاف پروپیگنڈے اور دھمکیوں دینے کے سلسلے پر ٹوئٹر کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ٹیلی ویژن میزبان عمار مسعود نے فرضی اکاؤنٹس کو اظہارِ رائے کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ غیر مہذبانہ ٹوئٹر ٹرینڈز زیادہ تر فرضی اکاؤنٹس سے کیے جاتے ہیں جو ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ٹوئٹر کو ان کا نوٹس لینا چاہیے اور ان فرضی اکاؤنٹس کو بے نقاب کر کے ختم کرنا چاہیے جبکہ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مہم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور وزارت داخلہ کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نےمذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر مہذبانہ اور شہرت کو نقصان پہنچانے والا رویہ سائبر جرائم کے قوانین کے تحت قابلِ سزا ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیےتاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ یہ مہم چلانے والے اکاؤنٹس تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل مذمت ہیں اور تحریک انصاف کسی کیساتھ بدسلوکی کے سلسلے میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C