سوڈان: فوج کی حریف ملیشیا جنگ بندی کے امریکی منصوبے پر متفق
👁️ 357 بار دیکھا گیا
سوڈان: فوج کی حریف ملیشیا جنگ بندی کے امریکی منصوبے پر متفق
خرطوم (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز) سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے آج چھ نومبر بروز جمعرات کہا کہ وہ امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے منصوبے سے اتفاق کرتی ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر بھی آمادہ ہے۔
اب تک سوڈانی فوج اور آر ایس ایف گزشتہ ڈھائی سال میں متعدد جنگ بندی منصوبوں پر متفق ہو چکے ہیں، مگر کوئی بھی مؤثر ثابت نہیں ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آر ایس ایف کا یہ اعلان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اس نے قحط زدہ شہر الفاشر پر قبضہ کر کے مغربی دارفور کے بیشتر حصے پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ سوڈانی فوج نے تاحال اس اعلان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
آر ایس ایف کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’ریپڈ سپورٹ فورسز معاہدے کے نفاذ اور جنگ بندی کے انتظامات اور سیاسی عمل کے بنیادی اصولوں پر فوری بات چیت کے آغاز کی منتظر ہیں۔‘‘ ہفتے کے آغاز پر فوجی و دفاعی کونسل نے اس تجویز پر اجلاس کیا مگر کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ فوج کے کئی بااثر رہنماؤں اور اتحادیوں نے اس منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے ستمبر میں تین ماہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سیزفائر کا اور اس کے بعد مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے الفاشر پر قبضے کے دوران اور بعد میں شہریوں کو ہلاک اور اغوا کیا، جن میں ماورائے عدالت قتل بھی شامل ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
آر ایس ایف کے سربراہ نے اپنے جنگجوؤں کو شہریوں کے تحفظ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے گی۔
سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ اپریل 2023 میں شروع ہوئی تھی، جب اقتدار میں شریک دونوں فورسز کے درمیان فوجی انضمام کے منصوبے پر اختلافات پھوٹ پڑے تھے۔ اس تنازعے نے اس افریقی ملک کو دسیوں ہزار ہلاکتوں، قحط اور لاکھوں بےگھر افراد کے ساتھ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C