سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک، اقوام متحدہ
👁️ 327 بار دیکھا گیا
سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک، اقوام متحدہ
نیو یارک (نمائندہ ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین افیئرز کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ سوڈان کے وسطی علاقے کردفان کے اہم شہر الابیض میں ایک جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملہ کب ہوا یا اس کے پیچھے کون تھا، تاہم حالیہ دنوں میں نیم فوجی دستے (آر ایس ایف) کے اس شہر پر حملے کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ فوجی دستے دفاع کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ کردفان خطے میں سلامتی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ خیال رہے کہ کردفان کے بعض علاقوں میں قحط کی صورتحال ہے۔
دنیا میں بھوک کے مسئلے کی نگرانی کرنے والے مانیٹرنگ گروپ انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن ( آئی پی سی) نے دو روز قبل جنگ زدہ سوڈان کے دو علاقوں میں قحط کی حالت پیدا ہونے کے حوالے سے متنبہ کیا تھا، جن میں دارفور کا اہم شہرالفاشر اور جنوبی کردفان کا کدوگلی سٹی شامل ہیں، جبکہ دارفور اور کردفان کے مزید 20 علاقے قحط کے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
سوڈان اپریل 2023ء سے ملکی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان اقتدار کی لڑائی کی وجہ سے تقسیم ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس خانہ جنگی میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم امدادی گروپوں کے مطابق اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C