سویدا میں خونریز تصادم کے بعد شامی فوج کی پیش قدمی، شہر میں کرفیو نافذ
👁️ 440 بار دیکھا گیا
سویدا میں خونریز تصادم کے بعد شامی فوج کی پیش قدمی، شہر میں کرفیو نافذ
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے جنوبی شہر سویدا میں دو روز سے جاری خونی تصادم کے بعد شامی افواج نے شہر میں داخل ہو کر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی دروز ملیشیا اور بدو قبائل کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، جن میں اب تک لگ بھگ 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پرتشدد واقعات کا آغاز اتوار کو اس وقت ہوا جب دروز برادری سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کو دمشق جانے والے راستے سے اغوا کیا گیا، جس کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپیں بھڑک اٹھیں۔
بریگیڈیئر جنرل احمد الدلاتی، جو سویدا میں داخلی سلامتی کے سربراہ ہیں، نے شہر بھر میں صبح 8 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق، شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے مقامی مذہبی رہنماؤں اور مسلح گروہوں کی شراکت ناگزیر ہے۔
ابتدائی طور پر دروز مذہبی قیادت نے حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے اور فوجی مزاحمت ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم، بعد ازاں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے ایک سخت ویڈیو بیان جاری کیا گیا، جس میں حکومتی فورسز پر نہتے شہریوں پر گولہ باری کا الزام لگایا گیا اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا گیا۔
صورتحال بدستور کشیدہ ہے جبکہ سویدا میں مکمل امن کے امکانات غیر یقینی دکھائی دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C