16/June/2026

سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک

سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک

نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جنگ زدہ افریقی ملک سوڈان میں اس سال یکم جنوری سے لے کر 31 مئی تک کے پانچ ماہ کے عرصے میں مسلح ڈرونز کے ساتھ کیے جانے والے لاتعداد حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے۔

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک نے پیر 15 جون کے روز کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسلح تنازعات میں جنگی ‌ڈرونز کا استعمال ان خونریز تنازعات کو زیادہ سے زیادہ ہلاکت خیز بناتا جا رہا ہے اور ایسے حملوں سے شہری آبادیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

 

فولکر ترک نے کہا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں، جو اس وقت اپنے چوتھے سال میں ہے، متحارب فریقین کی طرف سے ایک دوسرے پر نہ صرف جنگی ڈرونز کے ساتھ حملوں میں بہت تیزی آ چکی ہے، بلکہ ساتھ ہی اس تنازعے میں ریپ اور جنسی تشدد کا بطور ہتھیار استعمال بھی بہت زیادہ ہو چکا ہے، جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔

 

فولکر ترک نے کہا، ’’اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس سال جنوری سے مئی کیے آخر تک سوڈان کی خانہ جنگی میں ڈرون حملوں میں 1,000 سے زائد سویلین ہلاکتوں کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔‘‘

 

عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’سوڈان میں مسلسل کئی برسوں سے جاری خوفناک تنازعہ  اب مزید بھیل بھی چکا ہے اور شدید تر بھی ہو چکا ہے اور اس کا نمایاں ترین پہلو اس تنازعے میں جنگی ہتھیاروں کے طور پر مسلح ڈرونز کا بہت زیادہ ہو چکا استعمال ہے۔‘‘

 

شمال مشرقی افریقہ کے ملک سوڈان میں موجودہ خانہ جنگی 15 اپریل 2023ء کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب طاقت کی کشمکش میں ملکی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے مسلح دستے کھل کر آمنے سامنے آ گئے تھے اور ان کے درمیان دارالحکومت خرطوم میں کھلی جنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔

 

تب سے آج تک یہ تنازعہ ختم نہیں ہو سکا اور اس وجہ سے ہزارہا انسان ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C