کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
👁️ 276 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
کرم (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے وراستہ میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق سنٹرل کرم کے علاقے علی شیر زئی عیسارک سے تھا اور وہ علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے باعث بے گھر ہونے کے بعد آئی ڈی پیز کی حیثیت سے وراستہ میں مقیم تھے۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت ایک مبینہ گولہ گھر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں سبیلہ زوجہ صحبت گل، عمر ولد صحبت گل، سیمہ دختر رئیس اور 10 سالہ ثناء ہلاک ہوگئیں۔
واقعے میں علیشہ زوجہ فضل عمر، کمالہ زوجہ فضل اکبر، ریشمہ دختر خان اکبر، صلاح الدین ولد فضل اکبر، شگفتہ دختر فضل اکبر، حنظلہ ولد فضل اکبر، محمد ولد محمد رئیس اور سمیرہ دختر صحبت گل زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور حملے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C