سویڈن میں دہشت گرد دندناتے پھِر رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
سویڈن میں دہشت گرد دندناتے پھِر رہے ہیں، ترک وزیر خارجہ
انقرہ (ڈیلی اردو/آئی این پی) ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ سویڈن میں دہشت گرد دندناتے پھِر رہے ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں، سویڈن جان بوجھ کر ان بارودی سرنگوں پر پاوں رکھ رہا ہے، ہم ایسے کسی بھی ملک کی نیٹو رکنیت کی حمایت کر کے اسے سر کا تاج نہیں بنا سکتے۔
چاوش اولو نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ‘تحصیل الانیہ توسیعی مشاورتی اسمبلی’ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ 40 سال سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس معاملے میں اس کے ساتھ متوقع تعاون نہیں کیا گیا۔
سویڈن ایک ایسا ملک ہے جہاں دہشت گرد دندناتے پھِر رہے ہیں۔ پی کے کے کے مظاہروں اور قرآن پاک کی توہین کے مقابل سویڈن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہر روز علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ کی تصاویر کے ساتھ آپ کی سڑکوں پر دندناتے پھِر رہے ہیں۔
دوسری طرف آپ آزادی اظہار کا نام دے کر قرآن پاک کی توہین کی اجازت دے رہے ہیں۔ ترکیہ کے خلاف ہر طرح کے گھٹیا پن کی اجازت دے رہے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کہتے ہیں کہ میں نیٹو کا رکن بنوں گا۔ آپ ہی کہیں کیا یہ ممکن ہے؟” سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل سٹروم کے اس بیان کے جواب میں کہ ‘ترکیہ۔سویڈن۔فن لینڈ سہ فریقی سمجھوتے میں دین کا موضوع موجود نہیں ہے۔
وزیر خارجہ میولوچاوش اولو نے کہا ہے کہ کیا سمجھوتے میں منطقی، عقلِ سلیم کے حامل اور اخلاقی رویے کا ذکر کیا گیا ہے؟ کیا یہ لکھا گیا ہے کہ انسانوں کی دینی اقدار کا احترام کیا جائے گا؟ کیا انہیں لکھنا ضروری ہے؟ بالکل نہیں کیونکہ یہ سب بنیادی ترین انسانی فرائض ہیں۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں اور یہ متعصب ان ممالک اور خاص طور پر سویڈن کی نیٹو رکنیت کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔ ہم فن لینڈ کو اس سے بری رکھ رہے ہیں لیکن سویڈن جان بوجھ کر ان بارودی سرنگوں پر پاوں رکھ رہا ہے۔ اگر وہ چاہے تو ان سرنگوں کا صفایا بھی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نہایت معذرت سے کہتا ہوں کہ ہم ایسے کسی بھی ملک کی نیٹو رکنیت کی حمایت کر کے اسے سر کا تاج نہیں بنا سکتے۔ لیکن جو سمجھوتے میں رقم شرائط کو پورا کرتا ہے ہم اس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت، بحیثیت ترکیہ، ہم اپنے وعدے کے پکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C