سڈنی: پاکستان، ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں اہم پیش رفت
👁️ 139 بار دیکھا گیا
سڈنی: پاکستان، ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں اہم پیش رفت
سڈنی (ڈیلی اردو) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ برائے انسداد منی لانڈرنگ کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ایف اے ٹی ایف نے تیسری ایلیو ایشن رپورٹ کی منظوری دیدی ہے تاہم انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان توسیعی مدت تک بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کے قوانین عالمی معیار کے مطابق بنا دیئے گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں جاری مذاکرات میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 16 اہداف پر بریفنگ دی۔ پاکستانی حکام نے بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو جرمانہ 50 لاکھ اور سزا کو 10 سال تک بڑھا دیا گیا ہے، ملزمان کی جائیداد 90 کی بجائے 180 دن قبضے میں رکھی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا کے سخت ترین قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے کر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے لئے سٹیٹ بینک کی اجازت لازمی ہوگی۔ انعامی بانڈز کی مالیت کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے اہداف بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9097 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C