سکھ رہنما کے قتل کی سازش: سینیئر بھارتی سرکاری اہلکار ملوث، امریکہ
👁️ 160 بار دیکھا گیا
سکھ رہنما کے قتل کی سازش: سینیئر بھارتی سرکاری اہلکار ملوث، امریکہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) امریکی حکام نے نیو یارک میں مقیم ایک ممتاز سکھ علیحدگی پسند لیڈر کے قتل کے منصوبے میں ایک بھارتی شہری کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس کا ایک سینیئر فیلڈ افسر بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے بدھ کے روز منظر عام پر لائی گئی دستاویزات میں گوکہ بھارت کے سرکاری اہلکار کا نام نہیں بتایا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں ایک سرکاری دفتر میں دوسروں کے ساتھ کام کرتا تھا اور ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کے ناکام منصوبے میں وہ بھی شامل تھا۔
وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم بھارتی حکومت کی ایما پر کام کر رہا تھا اور سکھ رہنما کے قتل کا انتظام کرنے کے لیے ایک دوسرے بھارتی شہری نکھل گپتا کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
امریکہ کے وفاقی دفتر استغاثہ کا الزام ہے کہ اس بھارتی اہلکار نے گپتا کے ساتھ بار بار رابطہ کیا اور انہوں نے سکھ سیاسی رہنما گروت پنت پنون کے قتل کے معاوضے کے طور پر ایک لاکھ ڈالر میں سے پیشگی ادائیگی کے طور پر گپتا کو پندرہ ہزار ڈالر دیے تھے۔
باون سالہ گپتا، جو اس وقت جمہوریہ چیک میں زیر حراست ہیں، کو امریکہ کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔ انہیں مبینہ سازش کے سلسلے میں امریکہ میں کرائے کے قتل، سازش اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔
Federal prosecutors are expected to file an indictment against an Indian national charged in June with paying a hitman to kill the Sikh separatist, who is both a U.S. and Canadian citizen. https://t.co/xPEZXK8rfw
— The Washington Post (@washingtonpost) November 29, 2023
بھارت کے لیے ایک نیا سفارتی سر درد
امریکہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کینیڈا نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے واقعے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔
نیو یارک کے حصے مین ہیٹن میں وفاقی استغاثہ نے کہا کہ اس سازش میں ملوث بھارتی سرکاری اہلکار نے سکیورٹی اور انٹیلیجنس جیسی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ استغاثہ نے تاہم اس بھارتی اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا۔
مین ہیٹن میں اعلیٰ وفاقی پراسیکیوٹر ڈیمیئن ولیمزنے بتایا، ”مدعا علیہ نے نیو یارک شہر میں مقیم ایک بھارتی نژاد امریکی شہری کو، جنہوں نے سکھوں کے لیے ایک علیحدہ خود مختار ریاست کی عوامی طور پر حمایت کی تھی، قتل کرنے کے لیے سازش کی۔‘‘
انہوں نے کہا، ”ہم امریکی سرزمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔‘‘
معاملہ الٹا کیسے پڑ گیا؟
استغاثہ کا الزام ہے کہ بھارتی سرکاری اہلکار کی ایما پر نکھل گپتا نے ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا، جس کے بارے میں انہیں یقین تھا کہ وہ قتل کی واردات کے لیے کسی قاتل کے حصول میں مدد کر سکتا ہے۔ لیکن گپتا نے جس شخص سے رابطہ کیا تھا، وہ دراصل امریکی ڈرگ انسفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا ایک خفیہ ایجنٹ تھا۔
چیک جمہوریہ نے نکھل گپتا کو جون میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں کرائے پر قتل اور قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے دو مقدمات کا سامنا ہے، جن میں زیادہ سے زیادہ بیس سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ امریکہ نکھل گپتاکی حوالگی کا منتظر ہے۔
بھارت کا ردعمل
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا، ”یہ تشویش کی بات ہے اور ہماری پالیسی کے خلاف ہے۔‘‘
انہوں نے ایک بیان میں کہا، ”امریکہ نے منظم مجرموں، بندوق بازوں، دہشت گردوں اور دیگر کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق کچھ معلومات شیئر کی ہیں۔‘‘
بیان میں کہا گیا ہے، ہم نے بھی اشارہ کیا تھا کہ بھارت اس طرح کی معلومات کو سنجیدگی سے لیتا ہے کیونکہ یہ ہمارے قومی سلامتی کے مفادات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”اس معاملے کے تمام متعلقہ پہلوؤں پر غور کرنے کے لیے 18نومبر کو ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی تھی۔‘‘
یہ نئی پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، جسے دونوں ملک خطرہ سمجھتے ہیں، کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کینیڈا اور امریکہ دونوں ملکوں میں رہنے والے سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ نئی دہلی ان سرگرمیوں کو بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست، خالصتان، کے قیام کی تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے ذمہ دار سمجھتا ہے۔ بھارت اس تحریک کو اپنی قومی سلامتی کے لیے بھی ایک خطرہ قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C