سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر یورپی ممالک پریشان
👁️ 123 بار دیکھا گیا
سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر یورپی ممالک پریشان
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) پناہ کی پہلی درخواستیں دینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد شامی اور افغان باشندوں کی ہے۔ نئی درخواستوں میں سے تین چوتھائی سے زائد جرمنی، اسپین، فرانس اور اٹلی کو موصول ہوئیں۔
یورپی یونین میں رواں سال فروری میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا۔ اس امر کا انکشاف یورپی یونین کے اعداد وشمار کے ادارے یورواسٹاٹ کی منظر عام پر آنے والی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس فروری میں ساڑھے چھہتر ہزار سے زائد افراد نے یورپی اتحاد میں شامل ممالک میں پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں دائر کیں۔ ان درخواست دہندگان میں سے زیادہ تر افغان اور شامی باشندے تھے جبکہ ان کے بعد کولمبیا اور وینزویلا کے باشندے آتے تھے۔
یورور اسٹیٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تین چوتھائی سے زیادہ درخواستیں جرمنی، اسپین، فرانس اور اٹلی میں دی گئیں۔ مزید یہ کہ ان درخواست گزاروں میں ساڑھے ستائیس سو کے لگ بھگ ایسے نابالغ افراد بھی شامل تھے، جن کے ساتھ کوئی سرپرست نہیں تھا۔
ہجرت کا موضوع سر فہرست
قانونی اور غیر قانونی دونوں طرح کی ہجرت کا موضوع ان دنوں زیادہ تر یورپی ممالک میں حکومتی سطح پر زیر بحث ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ یوکرین اور شام جیسے جنگ زدہ علاقوں کے علاوہ سیاسی بنیادوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو کر اپنے آبائی ممالک کو خیرباد کہنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی بڑی تعداد یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔
پناہ کے متلاشی یوکرینی باشندے
یورواسٹیٹ کی اس رپورٹ سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ جنگ زدہ ملک یوکرین سے پناہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کی تعداد فروری 2022ء میں دوہزار ایک سو پانچ سے بڑھ کر مارچ 2022ء تک بارہ ہزار ایک سو نوے تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم ایسے یوکرینی باشندوں کی تعداد رواں برس کم ہو کر گیارہ سو تک رہ گئی۔
پہلی بار پناہ کی درخواست جمع کرانے والے افراد کی فہرست میں روسی شہری تئیسں سو درخواستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔
سیاسی پناہ کی قانونی درخواستوں کے علاوہ یورپی ممالک کو رواں سال اپنے ہاں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کی آمد کے قوی امکان کا سامنا بھی ہے۔ سرحدی نگرانی کی یورپی ایجنسی فرنٹیکس نے مئی کے آغاز پر 2016 ء کے بعد پہلی مرتبہ سب سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کے یورپ میں داخل ہونے کی اطلاع دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C