سیالکوٹ میں 14 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ، حالت تشویشناک
👁️ 62 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ میں 14 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ، حالت تشویشناک
سیالکوٹ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں کوٹ انی سنگھ میں 3 مشتبہ افراد نے ایک کم عمر لڑکی کا ‘گینگ ریپ’ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان، جن میں 2 نامزد ہیں، وہ 14 سالہ لڑکی کو اس کے گھر سے اٹھاکر اپنے گھر لے آئے جہاں اس کا گینگ ریپ کیا جبکہ کچھ راہ گیروں نے لڑکی کے رونے کی آواز سنی تو وہ وہاں جمع ہوگئے۔
تاہم اس موقع پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
بعد ازاں لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ڈسکہ سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
مزید برآں لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ڈسکہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس درج کرلیا۔
ساتھ ہی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔
اس سے قبل 14 جولائی کو سیالکوٹ میں پسرور تحصیل کے گاؤں بٹر ڈوگراں چننڈا میں دو افراد کے ہاتھوں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔
مرنے والی بچی ایک رکشا ڈرائیور کی بیٹی تھی، جو اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اسی گاؤں کے رہائشی دو مشتبہ افراد نے جوس میں کچھ نشہ آور شے ملا کر دی اور ایک ویران عمارت میں لے گئے۔
ان دونوں افراد نے بچی کا گینگ ریپ کیا اور جب بچی نے شور مچانے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد جب کچھ مقامی افراد نے بچی کے چلانے کی آواز سنی تو مشتبہ افراد وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔
قبل ازیں 5 جولائی کو پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ایک لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 4 میں سے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
18 سالہ لڑکی سگیاں پل لاہور میں ایک نجی ہومیو پیتھک کلینک میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی اور رات 10 بجے کلینک کے مالک کے ہمراہ اپنے گھر جارہی تھی کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
کلینک کے مالک اور لڑکی کو راستے میں 4 مسلح افراد نے روکا اور ان سے قیمتی اشیا اور نقدی چھین لی جبکہ مبینہ طور پر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور کلینک کے مالک کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C