سینیٹر سجاد حسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صعنت کا اہم اجلاس
👁️ 117 بار دیکھا گیا
سینیٹر سجاد حسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صعنت کا اہم اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹر سجاد حسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صعنت کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں، گاڑیوں میں حادثے کی صورت میں بچاؤ کے لیے کوئی سہولیات بھی نہیں ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے اجلاس کو بتایا کہ گاڑیوں کا معیار انتہائی گرا ہوا ہے، گاڑیاں ٹین کا ڈبہ آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں والے معیار کی بات کرتے ہیں، انہیں تو موٹر سائیکل اور رکشے کے اسٹینڈرڈ کا بھی نہیں پتا۔
حکام وزارت صنعت نے بتایا کہ ملک میں 18 گاڑیاں بنانے والی کمپینوں کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
نمائندہ آٹو مینو فیکچررز رانا اسحاق نے شکوہ کیا کہ ٹیکس لگنے کے باعث گاڑیوں کی پروڈکشن 60 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستانیوں سے گاڑی خریدنے کا حق چھین لیا گیا۔
کمیٹی ممبر پرویز ملک نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایف بی آر، وزرات خزانہ اور صعنت و تجارت کے حکام کو طلب کر لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C