سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار
لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے بھر میں 22 انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TPP) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا۔
دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے 1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا۔
گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا، دہشتگرد کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا۔ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C