سی ٹی ڈی پنجاب کا انار کلی دھماکے میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی پنجاب کا انار کلی دھماکے میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے لاہور انار کلی بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی، انٹیلی جنس اور دیگر تکنیکی طریقوں کی مدد سے ‘دہشت گردوں کا نیٹ ورک’ توڑ دیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور انارکلی دھماکہ میں ملوث دو مرکزی دہشت گردوں ثنااللہ اور عبدالرزاق کو گرفتارکر لیا ہے۔ دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور پہنچے اور لاہور میں ایک ہی دن 2 دھماکے کرنے کی پلاننگ کررہے تھے۔دہشت گردوں کے قبضہ سے 2عدد تیار 1/2 pic.twitter.com/n8ooVpg46d
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 17, 2022
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان کی شناخت ثنااللہ اور عبدالرازق کے نام سے ہوئی اور انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے لاہور پہنچے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان لاہور میں ایک ہی دن دو بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ‘آئی ای ڈی ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ،ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئیں، دہشت گردوں کے تانے بانے ملک دشمن ایجنسی سے ملتے، یہ دھماکا ہمسایہ ملک میں ملک دشمن عناصر نے منصوبہ بندی سے کروایا’۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان نے انارکلی دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن لاہور میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور محکمے کی تفتیشی ٹیم قانونی عمل کے ذریعے ان کو یقینی طور پر سزا دلوانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو لاہور کے انارکلی بازار میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے، جس کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابتدائی طور پر گیس سلینڈر کا دھماکا قرار دیا تھا۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ ایک بم دھماکا تھا، ایک غیر معروف تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کے دوران دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث چند افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو جیو فینسگ اور اس طرح کے دیگر طریقوں سے مرکزی ملزم کو تلاش کرنے میں مدد ملی ہے جس نے انارکلی کی پان منڈی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال ریکارڈنگ اور بازار، سڑک اور علاقے میں نصب کیمروں سے کچھ رہنمائی حاصل کی تھی۔
بعد ازاں مارچ میں دھماکے سے جڑے 6 دہشت گرد بلوچستان کے شہر سبی کے شہری علاقے ناگاؤ پہاڑی میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3317 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C