سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہم رکن سمیت 9 دہشت گرد گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہم رکن سمیت 9 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملک بھر میں شروع کیے گئے 38 خفیہ آپریشنز میں گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے رکن سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے 9 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پنجاب بھر میں خفیہ کارروائیاں کی گئیں اور ان کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک مبینہ رکن نوید اختر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم جوہر ٹاؤن اور انارکلی میں ہونے والے دو بڑے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اسی طرح ٹیموں نے دو دیگر مشتبہ افراد رسول خان اور ابراہیم خان کو بھی دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران سی ٹی ڈی نے 40 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور ان میں سے نو کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا کیونکہ ان کا تعلق مختلف کالعدم عسکریت پسند تنظیموں سے تھا۔
ان کی شناخت ریاض، سید تقی الحسنین، اسد عباس (کالعدم سپاہ محمد پاکستان)، صدام حسین، عبدی اللہ خان، ارشد (تحریک طالبان پاکستان)، القاعدہ کے جمیل الرحمان اور لشکر جھنگوی کے خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ٹیموں نے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 5 کلو گرام، ڈیٹونیٹرز 40 عدد، 30 فٹ سیفٹی فیوز، 5 ہینڈ گرنیڈ، 1 عدد پستول 9 ایم ایم بمعہ 6 گولیاں، 154 ممنوعہ کتابچے، 82,240 روپے نقدی اور ایک عدد پوٹھوہار جیپ برآمد کر لی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے 452 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 49 ایف آئی آر درج کی گئیں، دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔
ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ملزمان کے خلاف صوبے کے مختلف تھانوں میں سات ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ساتھی دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ وہ زیرِحراست دہشت گردوں عبدالرزاق اور ثنا اللہ کو بادامی باغ میں کھوکھر گاؤں کے مکان میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد کرنے کیلئے لے جا رہے تھے کہ فلور مل بادامی باغ کے قریب گھات لگائے چار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر زیر حراست دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ مئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3391 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C