شامی دارالحکومت دمشق پراسرائیلی فوج کے فضائی حملے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
شامی دارالحکومت دمشق پراسرائیلی فوج کے فضائی حملے
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیل کے فضائی حمل کے نتیجے میں دو شامی فوجی زخمی ہوگئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بدھ کی علی الصبح خبردی کہ شام کے فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 25 منٹ پر اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا۔
سانا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور ’کچھ مادی نقصان‘ ہوا ہے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملے اس سال اب تک اسرائیل کی جانب سے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کا 20 واں موقع ہے۔
مانیٹر کے مطابق ان حملوں میں دیمس شہر میں ہوائی اڈے کے قریب فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کے مغرب میں بیروت دمشق شاہراہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں شامی فوج کے ایلیٹ ارکان تعینات ہیں۔
آبزرویٹری، جس کے پاس جنگ زدہ ملک میں ذرائع کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے، نے کہا کہ میزائلوں نے شامی حکومت کے اتحادی لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگ گئی۔
اسرائیل نے حالیہ برسوں میں شام کے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں لیکن وہ شاذ و نادر ہی اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔
شام پر اسرائیل کا فضائی حملہ 2 جولائی کو ہوا تھا، جب شام کی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیل نے شام کے وسطی شہر حمص کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل نے گزشتہ چند برسوں کے دوران دمشق اور شمالی شام کے شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی متعدد بارحملے کیے ہیں۔
کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرنے والے اسرائیل نے واضح کررکھا ہے کہ وہ اپنے روایتی دشمن ایران کو شام کی سرزمین پر اثر و رسوخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C