شام اور لبنان کی سرحد پر شامی فوج اور لبنانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام اور لبنان کی سرحد پر شامی فوج اور لبنانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
دمشق + بیروت (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) شام اور لبنان کی سرحد پر شامی فوج اور لبنانی فورسز کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہیں، جس کے سبب خطے میں شدید کشیدگی ہے۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا۔
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملہ کیا، جسے انہوں نے امریکی حملوں کے خلاف انتقامی اقدام قرار دیا ہے۔
ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں حوثی باغیوں نے کہا کہ انہوں نے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کیریئر گروپ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جو شمالی بحیرہ احمر میں “گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر یہ تیسرا” حملہ ہے۔
ادھر امریکہ کی جانب سے بھی یمن میں باغی گروپ کے خلاف حملے جاری ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکہ اس وقت تک یمن کے حوثی باغیوں پر حملے جاری رکھے گا جب تک کہ وہ بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے بند نہیں کر دیتے۔
صدر ٹرمپ کی تنبیہ
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں متنبہ کیا کہ حوثی گروپ کی طرف سے مستقبل میں کسی بھی حملے کا سامنا “زبردست طاقت سے کیا جائے گا اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ طاقت وہیں تک محدود رہے گی۔”
ان کا کہنا تھا، “حوثیوں کی طرف سے چلائی جانے والی ہر گولی کو اس مقام سے آگے، یعنی ایران کے ہتھیاروں اور قیادت کی طرف سے چلائی گئی گولی کے طور پر دیکھا جائے گا اور ایران کو ذمہ دار بھی ٹھہرایا جائے گا۔ اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے!”
ایران کی جانب سے اس پوسٹ پر فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔
ٹرمپ کا حالیہ بیان اس پس منظر میں آیا ہے، جب امریکہ نے ہفتے کے روز حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوئے۔ جواب میں حوثیوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر دو حملوں کا دعویٰ کیا۔
اتوار کو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر دو حملے کیے جانے کے بعد چین نے پیر کے روز بحیرہ احمر میں “بات چیت” اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا، “چین بحیرہ احمر کی صورتحال میں مزید کشیدگی کو بڑھانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔”
ماؤ نے کہا، “بحیرہ احمر اور یمن کے مسئلے کے پیچھے کی وجوہات پیچیدہ ہیں اور انہیں بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔”
لبنان شام کی طرف سے فائرنگ کا جواب دے گا
لبنان کے صدر جوزف عون نے شام سے متصل اپنی سرحد پر رات بھر ہونے والی ہلاکت خیز لڑائی کے بعد فوج کو سرحد کے اطراف سے ہونے والی گولیوں کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈيا ایکس پر لکھا، “مشرقی اور شمال مشرقی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ جاری نہیں رہ سکتا اور ہم یہ قبول بھی نہیں کریں گے کہ یہ یونہی جاری رہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں نے لبنانی فوج کو آگ کے منبع کے خلاف جوابی کارروائی کے احکامات دے دیے ہیں۔”
شام اور لبنان کی سرحد پر ان تازہ جھڑپوں کو، دسمبر میں شام کے سابق آمر بشار الاسد کی معزولی کے بعد، ہونے والی شدید اور سنگین لڑائی قرار دیا جا رہا ہے۔
شامی وزارت دفاع نے اتوار کے روز لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ پر نئی شامی فوج کے تین ارکان کو اغوا کرنے اور انہیں لبنان میں قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اس نئے تشدد کا آغاز ہوا۔
ادھر حزب اللہ نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ شامی اور لبنانی حکام کے مطابق، جوابی کارروائی میں شامی فوجیوں نے رات بھر لبنان کے سرحدی شہروں پر گولہ باری کی۔
لبنانی فوج نے کہا کہ اس نے تینوں فوجیوں کی لاشیں فریقین کے درمیان گہری بات چیت کے بعد شام کے حوالے کر دی ہیں۔
صدر عون نے کہا کہ انہوں نے لبنان کے وزیر خارجہ سے بھی کہا، جو پیر کو برسلز میں شام کے عطیہ دہندگان کی کانفرنس میں شریک تھے، کہ شامی حکام سے رابطہ کریں تاکہ “مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C